ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسارام کیلئے کوئی راحت نہیں ، ضمانت عرضی پر سماعت 6ماہ کے لئے ملتوی 

آسارام کیلئے کوئی راحت نہیں ، ضمانت عرضی پر سماعت 6ماہ کے لئے ملتوی 

Wed, 29 Aug 2018 12:13:55    S.O. News Service

نئی دہلی29اگست ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سپریم کورٹ نے آج پھراحمد آباد عصمت دری معاملہ میں آسارام کوکوئی راحت نہیں دی ہے۔ سپریم کورٹ نے آسارام کی ضمانت کی درخواست پر 6 ماہ تک کے لئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

اس سے قبل راجستھان کے جنسی استحصال معاملہ میں سپریم کورٹ نے ضمانت عرضی مسترد کردی تھی۔گذشتہ6 اپریل کو عدالت نے کہا تھا کہ گواہوں کے بیانات کو ریکارڈ کرنے کے بعد وہ ضمانت پر غور کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو باقی گواہوں کے بیانات درج کرنے کے لئے کہا تھا۔ آسارام پر احمد آباد کی دو بہنوں کی عصمت دری کا الزام ہے۔گزشتہ سماعت کے دوران آسارام نے مقدمہ سست رفتار سے چلنے کی شکایت کی تھی جس پر جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی بنچ نے گجرات حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے پوچھا تھا کہ آسا رام کے ٹرائل میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔آسارام کی دلیل تھی کہ اب تک عصمت دری کا الزام عائد کرنے والی خاتون کا بیان تک درج نہیں ہوا ہے۔

آسارام کے خلاف گجرات میں ٹرائل کورٹ کی سست رفتار پر سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوہدایت دی تھی کہ وہ طے میعاد میں ٹرائل مکمل کریں۔ آسارام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب تک 93 گواہوں میں سے محض 30گواہوں کے بیانات ہی درج کئے جاسکے ہیں۔ آسارام کو جنسی استحصال کے الزام میں 2013 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 20 اگست 2013 کو اس کے خلاف جودھپور آشرم میں جنسی استحصال کامعاملہ درج کرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سورت کی دو بہنوں نے بھی 2001میں آشرم میں عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔ 


Share: